حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی رکن قومی اسمبلی ایم ڈبلیو ایم انجینئر حمید حسین اور مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی کے ہمراہ افغان سفیر سردار احمد شکیب سے خرلاچی بارڈر کی بندش اور دو طرفہ تجارت کے بارے میں ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے باہمی تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے افغان سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ پارہ چنار کرم میں راستوں کی ستتر روزہ بندش سے پیدا ہونے والی دلخراش صورتحال انتہائی تکلیف دہ ہے، اس تناظر میں خرلاچی بارڈر کا کھلا ہونا ناگزیر ہے، افغانستان سے براستہ خرلاچی بارڈر پاکستان میں اشیائے خوردونوش و دیگر ضروریات زندگی لانے والے ذرائع آمدو رفت کو آنے کی اجازت ہو، تاکہ قلت اشیاء کی وجہ سے انسانی المیہ جنم نہ لے۔
افغان سفیر سردار احمد شکیب نے کرم پارہ چنار کی موجودہ سنگین صورتحال کے پیشِ نظر خرلاچی بارڈر کے کھلا رکھنے پر اپنی کوشش اور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ انسانی ہمدردی اور ملکی تعلقات کی مضبوطی کے لیے دو طرفہ تجارت کا جاری رہنا دونوں اطراف کے عوام کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
آپ کا تبصرہ